|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2025

پروفیسر ڈاکٹر میر سعادت بلوچ یونیورسٹی آف مکران پنجگور کے نئے وائس چانسلر مقرر

پروفیسر ڈاکٹر میر سعادت بلوچ کو یونیورسٹی آف مکران پنجگور کا نیا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کی جانب سے جاری کیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر میر سعادت بلوچ کا تعلق تعلیمی شعبے سے ہے۔ انہوں نے بنیادی تعلیم ایچ ایس این سے حاصل کی جبکہ لندن سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی۔ اس سے قبل وہ بطور پرو وائس چانسلر پنجگور اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اور تعلیمی و انتظامی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ان کی تقرری کو یونیورسٹی اور خطے کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عوامی و تعلیمی حلقوں کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کی قیادت میں یونیورسٹی آف مکران پنجگور ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگی۔ پنجگور کے عوام نے بھی ان کی تقرری کا خیرمقدم کیا ہے۔