ڈیرہ مراد جمالی:ڈیرہ مراد جمالی میں بارش کے دوران ایک دلخراش حادثہ محنت کش ٹریکٹر ڈرائیور کے کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان اجڑ گیا ماں دو بیٹیوں سمیت جانبق گھر کا سربارہ تین ماہ بچی دو معصوم بچوں سمیت زخمی ہوگئے اہل محلہ نے لاشیں اور زخمیوں نکالا انتظامیہ نے تدفین کے ساتھ ساتھ ایمبولینس گھریلو سامان فراہم کیا ہر آنکھ اشکبار تھی ایک گھر سے تین جنازے نکلے کہرام مچ گیا تفصیلات کے مطابق بارش کہیں رحمت بن کر برسی تو کہیں زحمت بن گئی۔
محمد پناہ سولنگی کے کچے مکان کی چھت بارش کے باعث اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں اس کی اہلیہ اور دو بیٹیاں موقع پر ہی جان بحق ہو گئیں تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی واڈ نمبر 25 میں بارش کی وجہ سے حادثے کے وقت گھر کے سربراہ محمد پناہ سولنگی بھی اپنے بچوں کے ہمراہ مکان میں موجود تھے بارش کی وجہ سے چھت گرنے کے باعث محمد پناہ سولنگی خود شدید زخمی حالت میں ملبے کے نیچے دبے ہونے کے باوجود اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر چھت کا بوجھ بچوں پر پڑنے نہیں دیا،
جس سے تین ماہ کی بچی دو معصوم بچوں کی زندگیاں بچ گئیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلِ محلہ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے۔ دلخراش واقعے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی ڈیرہ مراد جمالی بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سمیت ماں دو بیٹیوں سمیت جانبحق جبکہ تین بچوں سمیت والد زخمی ہوگئے تمام خاندان کے 9 افراد ایک ہی کمرے میں سوئے ہوئے تھے
چھت گرنے کے بعد اہل محلہ نے نعشیں اور زخمیوں کو نکالا اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا اور اس موقع پر ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی بہادر خان کھوسہ ڈی ایس پی شمن علی سولنگی ایس ایچ او غلام سرور کنڈرانی کے ہمراہ بارش میں فوت ہونے والی ماں دو بیٹوں کی نماز جنازہ میں شرکت جبکہ وائس چیئرمین شاہ محمد ہاڑا میر رانا خان مغیری غلام رسول سولنگی سابق پریس کلب ڈیرہ مرادجمالی نصیراحمد مستوئی نیشنل پریس کلب کے سابقہ فنانس سیکرٹری واحد بخش جتوئی پٹواری غلام فاروق سیال سمیت اہل محلہ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
بعد میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ذوالفقار علی کرار کی ہدایت پر اسسٹنت ڈیرہ مرادجمالی بہادر خان کھوسہ بارش کے دوران محمد پناہ سولنگی کی گھر کی چھت گرنے سے اہلیہ اور دو بیٹیوں کے جانبحق 4 بچوں کے زخمی ہونے والے واقعہ پر خیمے ،کمبل ودیگر گھریلو سامان نقدی اور تدفین کے لیئے دو ایمبولنس بھی فراہم کی ہیں ان جیسے انسانیت دوست آفیسران کی وجہ سے بلوچستان میں عوام کے اندر مقبولیت ملتی ہے جاں بحق افراد کی تدفین کے تمام اخراجات برداشت کیے جبکہ متاثرہ خاندان کو گھریلو سامان بھی فراہم کیا گیا۔