کوئٹہ منگل 13 جنوری .وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع قلات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے
کہ فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قومی جذبے کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حالیہ آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کا انجام تک پہنچایا جانا اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف جاری کارروائیاں عزمِ استحکام کے قومی وژن کی عملی تعبیر ہیں
جن کے نتیجے میں ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو رہی ہے میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت، سیکیورٹی ادارے اور عوام ایک صفحے پر ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جدوجہد میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ پاکستان میں کسی بھی شکل میں دہشت گردی، تخریب کاری یا بدامنی کی کوئی گنجائش نہیں، اور ریاست امن، استحکام اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔