|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2026

کوئٹہ:بلوچستان کی سرکاری عمارتوں میں افراد باہم معذوری کی رسائی اور مشکلات سے متعلق بریکنگ بیریرز وویمن نے تحقیق مکمل کرلی جس کے مندرجات پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی نشست کا اہتمام چنآن ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (CDA) پاکستان کے تعاون سے کیا گیا

تفصیلات کے مطابق بریکنگ بیرئرز وومن (BBW) نے بلوچستان میں سرکاری عمارتوں میں افراد باہم معذوران کے رسائی میں مشکلات پر تحقیق مکمل کرلی ہے جس کے مندرجات پر اسٹیک ہولڈرز انسانی حقوق کے نمائندے، سماجی ورکرز وکلا صحافی اکیڈیمیا، متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مشاورت کا اہتمام کیا۔ گیا مشاورت کا مقصد گفتگو، علم کے اشتراک، اور صوبے بھر میں افراد باہم معذوران کے لیے سرکاری عمارتوں میں رسائی اور معاشرے میں شمولیت کو بہتر بنانے کے لیے اجتماعی کردار کو اجاگر کرنا تھا

تاکہ ایک باہمی تعاون کا پلیٹ فارم قائم کیا جاسکے، مشاورتی نشست میں بریکنگ بیرئیرز وویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر صدف اجمل اور سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی ڈاکٹر لبنی بیگ نے تحقیقات کے نتائج شرکا کے سامنے پیش کئے انسانی حقوق کمیشن کی مس فرخندہ اورنگزیب ایکس ممبر نیشنل کمیشن فار ہیومن راٸیٹس, خالد نعیم صاحب ممبر نیشنل کمیشن فار چاٸلڈ راٸٹس نے تحقیق کے مندرجات پر روشنی ڈالتے ہوئے ایکسیبلیٹی کوڈ 2006 اور بلوچستان میں رائج افراد باہم معذوران سے متعلق قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر زور دیا۔

ماہرین اور شرکا نے تحقیق کو سراہتے ہوئے صوبے میں افراد باہم معذوران کو مشکلات کو گھمبیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ، تعمیراتی شعبے سے منسلک انجینئرز ، تعلیمی نصاب میں افراد باہم معذوران کے حقوق اور مسائل کو اجاگر کیا جائے