|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2026

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکا نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے تیل کی فروخت شروع کردی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ امریکا نے وینزویلا کے تیل کی 500 ملین ڈالر کی اپنی پہلی فروخت مکمل کر لی ہے۔

امریکی عہدیدار نے بتایا کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں وینزویلا کے تیل کی اضافی فروخت متوقع ہے۔

گزشتہ ماہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے نیویارک کی جیل منتقل کردیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کہا تھا کہ وہ وینزویلا کے تیل کے وسیع ذخائر کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ وینزویلا کے تیل کی تباہ شدہ صنعت کی تعمیرنو کے لیے سرمایہ کاری کریں گے۔