|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2026

ضلع کیچ کے سلال ہوت نے کمرشل پائلٹ لائسنس حاصل کرلیا، بلوچستان کے لیے باعثِ فخر

برطانیہ: برطانیہ میں زیرِ تربیت پائلٹ، بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے فقیر محمد ہوت کے صاحبزادے اور ڈاکٹر حیدر سنگھور بلوچ کے نواسے سلال ہوت نے کامیابی کے ساتھ کمرشل پائلٹ لائسنس (CPL) حاصل کرلیا۔ ان کی اس نمایاں کامیابی پر اہلِ خانہ، دوست احباب اور سماجی و تعلیمی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔


سلال ہوت کی یہ کامیابی ان کی طویل محنت، پیشہ ورانہ لگن اور مضبوط عزم کا ثمر ہے۔
اہلِ علاقہ اور دوستوں نے سلال ہوت کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر نہ صرف اپنے خاندان بلکہ بلوچستان اور پوری بلوچ قوم کا نام روشن کریں گے۔ سلال ہوت کی یہ کامیابی مجموعی طور پر بلوچستان کے عوام کے لیے باعثِ فخر قرار دی جا رہی ہے۔