صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ (ڈیٹا سروس) اچانک معطل کر دی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں، کاروباری طبقے اور خاص طور پر طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عوام کو درپیش مسائل انٹرنیٹ سروس کی بندش سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ آن لائن ٹیکسی سروسز، فوڈ ڈیلیوری ایپس اور موبائل بینکنگ استعمال کرنے والے صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے
حکومتی خاموشی موبائل انٹرنیٹ سروس کی اچانک معطلی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام یا حکومت کی جانب سے اب تک کوئی باقاعدہ موقف سامنے نہیں آیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ سروس کب تک بحال ہوگی۔