|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2026

محکمہ اقلیتی امور حکومت بلوچستان کی جانب سےصوبے کے تمام اقلیتی ملازمین کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ اقلیتی ملازمین کیلئے ان کے مذہبی تہوار کے موقع پر انہیں تین دن کی چھٹی ملے گی،،،،،محکمہ نے اس بڑے اقدام کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق بلوچستان میں بسنے والے مسیحی، ہندو ،سکھ اور پارسی برادری کے ملازمین کو ان کے مذہنی تہوار کے موقع پر انہیں سرکاری سطح پر باقائدہ تین ، تین دن کی چھٹی ملے گی،،،،،یعنی کہ مسیحی کمیونٹی کے ملازمین کو ان کے مذہبی تہوار کرسمس اور ایسٹر پر انہیں تین، تین دن کی تعطیل ملے گی،،،،،

محکمہ اقلیتی امور کے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق یہاں آباد ہندو کمیونٹی کے تمام ملازمین کو ہولی اور دیوالی کے موقع پرانہیں تین تین دن کی چھٹی ملے گی ،اسی طرح سکھ ملازمین کو گرونانک کی پیدائش کے دن پر تین یوم کی چھٹی ملے گی اور پارسی برادری کے ملازمین بھی “نوروز” پر تین دن کی تعطیل کرسکیں گے،،،،،،

محکمہ اقلیتی امور کے اس نوٹی فیکشن میں ایک اور اچھی بات یہ بھی ہے کہ ان تعطیلات کااطلاق نہ صرف سرکاری اقلیتی ملازمین پر ہوگا بلکہ نجی اور گھریلو ملازمین پر بھی ہوگا یعنی کہ کوئی بھی اقلیتی ملازم اس اقدام سے مستفید ہوسکے گا،،،،،،

بلوچستان میں آباد اقلیتی ملازمین اس اعلان سے بے حد خوش ہیں اور انہیں اب مزید احساس ہوگیا ہے کہ ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے مزید اقدامات اور ان پر فوری عملدرآمد ہوتا نظر بھی آرہا ہے، اقلیتی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ پہلے انہیں اپنے مذہبی تہوار کے موقع پر کام کی جگہ سے چھٹی لینی پڑتی تھی اور اکثر اوقات اگلے دن کام پر جانا ہوتا تھا، اب چھٹی کے معاملے میں ان کی یہ پریشانی اور بے چینی کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوگیا ہے ۔

ان کے مطابق ملک اور بلوچستان میں انہیں اپنے مذہبی اور دیگر معاشی و سماجی حقوق کے حوالے سے پہلے سے تحفظ حاصل ہے ، اب مذہبی تہواروں پر تعطیلات کا تاریخی حق دے پر ان کے اعتماد کو مزید تقویت ملی ہے اور اس اقدام سے حکومت بلوچستان اور خاص طور پر سیکرٹری محکمہ مذہبی امور بلوچستان سید نعمان شاہ اور ان کے محکمے کی پوری ٹیم کے شکر گزار ہیں ،،،،

یقینا اس صوبے کے اقلیتی برادری کے لئے یہ اقدام انتہائی اہم اور تاریخی قدم ہے اور اس کا سہرا صوبے کے نوجوان اور ویژنری سول افسر سیکرٹری اقلیتی امور سید نعمان شاہ کو جاتا ہے کہ جن کی کاوش سے بلوچستان پورے ملک میں وہ پہلا صوبہ بن گیا ہے کہ جس نے اقلتی برادری کے مذہبی تہوار کے موقع پر ان کا خیال رکھا گیا ہے اور تین یوم کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیاہے،،،،،،یہ عملی اقدام دیگر صوبوں کے لئے بھی روشن مثال ہے،،،،،،یہ اقدام اس لئے بھی خاص اور اہم ہے کہ اقلیتی برادری کو مذہبی تہوار کے موقع پر تعطیلات کے معاملے پر برابری کا حق مل گیا ہے اور یہ عمل یہاں آباد اقلیتی کمیونٹی کے حقوق کی فراہمی کی ضامن ہے۔