|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2026

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کی صورتحال پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم بلوچستان میں قیام امن کے لیے سیاسی قیادت کو فرنٹ لائن پر لانے کا اعلان کریں۔
علی محمد خان نے واضح کیا کہ ملکی دفاع کی خاطر ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے پشتون روایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر پشتون کے گھر میں بندوق ہوتی ہے، لیکن یہ بندوقیں ہم نے شبِ برات پر پٹاخے چلانے کے لیے نہیں رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو یہ اسلحہ پاکستان کے دفاع اور دشمن کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ علی محمد خان کے مطابق بلوچستان کے مسئلے کا حل صرف عسکری نہیں بلکہ مضبوط سیاسی قیادت میں بھی پوشیدہ ہے۔