|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2026

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی ٹرین سروس پانچ دن بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ جمعرات کی صبح مسافر ٹرین ’جعفر ایکسپریس‘ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔

 محکمہ ریلویز کے حکام کے مطابق، کوئٹہ سے پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت باقاعدہ شروع ہو چکی ہے۔ پشاور سے بھی ٹرین کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

 یاد رہے کہ 31 جنوری کو شہر کے مختلف مقامات پر مسلح حملوں کے بعد مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ٹرین آپریشن روک دیا گیا تھا۔

 حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل فی الحال معطل ہے اور اس کی بحالی 12 فروری کے بعد متوقع ہے۔

بین الصوبائی ٹرینوں کے ساتھ ساتھ کوئٹہ اور سرحدی شہر چمن کے درمیان چلنے والی لوکل ٹرین بھی بحال کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کا سفر محفوظ بنایا جا سکے۔