کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ‘آپریشن رد الفتنہ’ صوبے میں خونریزی اور انتشار پھیلانے والوں کے لیے ایک واضح اور دوٹوک پیغام ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں انہوں نے دشمن عناصر کو سخت وارننگ دی ہے۔
بی ایل اے ایک فتنہ: وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی ایل اے ایک ایسا فتنہ ہے جو معصوم شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بناتا ہے۔ یہ گروہ بھارت کے اشاروں پر پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔
قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں: میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی وحدت، ترقی اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ فتنہ انگیزی کی ہر کوشش کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
ریاست کی طاقت: انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ ریاست مضبوط اور قوم متحد ہے۔ پاکستان کے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ قانون کے مطابق اور پوری طاقت سے توڑ دیا جائے گا۔