|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2026

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہےکہ افغانستان نے دہشت گردوں کو  نکیل نہ ڈالی تو نتائج  مختلف ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سانحہ ترلائی کے خود کش حملہ آور نے افغانستان میں ٹریننگ لی، افغانستان نے دہشت گردوں کو نکیل نہ ڈالی تو نتائج مختلف ہوں گے۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کیا افغانستان کےلوگ پاکستان کی 40 سالہ مہمان نوازی بھول گئے؟  پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں ہماری افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی،  بھارت جنگ میں شکست کا بدلہ معصوم لوگوں سے لے رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *