|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2026

سبی :آلہ آباد کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق ضلع بولان کے علاقے مٹھڑی کے رہائشی دو نوجوان ٹی اینڈ ٹی مسجد کے سامنے موجود تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کےنتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا

 

جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔جاں بحق نوجوان کی شناخت سفر خان جبکہ زخمی کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، جبکہ سٹی پولیس سبی نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔