|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2026

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور شاہد رند نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت کسی بھی قسم کی غیر قانونی ہڑتال، اجتماع یا سڑکوں کی بندش کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے واضح احکامات موجود ہیں کہ کسی بھی شاہراہ کو بند نہیں کیا جا سکتا، اس لیے احتجاج کے نام پر سڑکیں بند کر کے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے والوں کے خلاف پولیس کو سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

شاہد رند کا مزید کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا تاکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور عوامی نقل و حمل کو برقرار رکھا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *