|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2026

وندر: وندر کے قریب مین قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں سینئر صحافی اور لسبیلہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اور مقامی اخبار کے بیورو چیف عزیز لاسی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی معصوم بیٹی زخمی ہوگئی ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق وندر پولیس اسٹیشن کی حدود میں الجلیل ہوٹل کے قریب مین قومی شاہراہ پر 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں عزیز لاسی موقع پر ہی دم توڑ گئیجبکہ ان کی صاحبزادی زخمی ہو گئی ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی بچی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔صحافتی حلقوں اور مقامی افراد نے عزیز لاسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے صحافت کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *