تہران : ایرانی حکام نے تخریب کاری کے الزام میں ایک کالعدم کرد گروپ کے 11 ارکان کو گرفتار کر لیا۔کردستان فری لائف پارٹی (پی جے اے کے)جسے ایران میں ایک دہشت گرد گروپ سمجھا جاتا ہے، کے 11 مبینہ ارکان کی گرفتاری ایران میں وسیع پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں کے بعد سامنے آئی ہے جن میں گذشتہ ماہ سکیورٹی فورسز سمیت ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے)کی شاخ پی جے اے کے نے 2004 میں اپنے قیام کے بعد سے ایرانی فوج کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔
مغربی ایران میں گرفتار کردہ 11 افراد پی جے اے کے عناصر سے براہِ راست رابطے میں تھے جو تخریب کاری کی کارروائیاں شروع کرنے اور آبادی کا امن و امان خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔پاسدارانِ انقلاب ایران کے ایک علاقائی کمانڈر محسن کریمی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا گیا، اس سے پہلے کہ وہ اس فعل کا ارتکاب کرتے، ان کی شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ترکی اور امریکہ دونوں پی جے اے کے کو دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں۔
Leave a Reply