کوئٹہ: مینا مجید نے اسملی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے جو قابل مذمت ہیں، معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا۔ یہ قومی جنگ نہیں بلکہ فتنہ الہندوستان کی جنگ ہے جس میں بلوچوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ جو دہشت گردی کر رہے ہیں
وہ دشمن کے عزائم کے تحت بلوچستان کو الگ کرنا چاہتے ہیں۔ بلوچستان توڑنے کی بات کرنے والے عوام کے دوست نہیں ہیں۔ ہماری بوڑھی، بچیوں اور عورتوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہمیں منافقیت کی جنگ چھوڑنی ہوگی، کیونکہ ایک منظم طرز پر دہشت گردی کی جا رہی ہے اور بلوچستان کے نوجوان کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
Leave a Reply