کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، جس میں صوبے میں امن و امان اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر بحث کی گئی۔
اجلاس میں 31 جنوری کو بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد پیش کی گئی، جس کی قرارداد سیلم کھوسہ نے پیش کی۔ اجلاس کے آغاز میں صوبے میں دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز اہلکاروں اور سویلین کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ دہشت گردی ملک کی ترقی کو روکنے اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہے، جبکہ سیکورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کو نشانہ بنا کر جہنم واصل کیا ہے۔
قرارداد میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز ہر محاذ پر مضبوطی سے کھڑی ہیں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔
Leave a Reply