|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2026

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سے صوبائی وزیر عاصم کرد گیلو اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہوں  دہشتگردوں نے عوام پر حملہ کیا  سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا اس سے پہلے بھی دہشتگردوں کو سیکورٹی فورسز نے جواب دیا  امن وامان کا مسئلہ کو درست کرنے جارہے ہیں عوام کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑیں گے سب کو دہشتگردوں کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے عوام سے بھی اپیل کی دہشتگردی کی مذمت کریں

 

اسی موقع پر اجلاس سے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ  ایک طرف ہندوستان کے دہشت گرد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حملہ اور ہوئے دہشت کردی کی۔مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کوسلام پیش کرتے ہیں، ان مائوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے بہادر بیٹوں نے شہادتیں دیں  سیکورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخر ہے کچھ لوگ ایک بیانیہ کے تحت حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں جو لوگ اس کو حقوق کی جنگ قرار دے رہے ہیں حالانکہ اٹھارویں ترمیم میں صوبے کو حقوق ملے ہیں معصوم لوگوں کو مارنا حقوق کی جنگ نہیں ہےغریب کو ٹارگٹ کرنا کونسی حقوق کی جنگ ہے انڈیا کو ہماری فوج پہلے ہی منہ توڑ جواب دے چکی ہے سیاسی مسئلے کو سیاسی طور پر حل کیا جاسکتا ہے وزیراعلی سب کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *