|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2026

دالبندین :دالبندین کے علاقے چارسر میں نیو خان کمپنی کا کوچ حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آ کر جل کر خاکستر ہو گئی۔ خوش قسمتی سے کوچ میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور نے بروقت گاڑی پر قابو پایا اور مسافروں کو فوری طور پر نکال لیا، جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسافروں نے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈرائیور کی حاضر دماغی کو سراہا۔
انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *