|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2026

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خاران میں ڈپٹی کمشنر کے اسکواڈ کی گاڑی چھین لی گئی۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعرات کو ڈپٹی کمشنر خاران کے اسکواڈ کی ایک گاڑی ایندھن بھروانے جارہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی اور اسکواڈ کے انچارج کو تحویل میں لے لیا

تاہم بعدازاں اسکواڈ انچارج کو چھوڑ دیا گیا جبکہ نامعلوم افراد گاڑ ی کے ہمراہ نامعلوم سمت کی جانب روانہ ہوگئے ۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیققات شروع کردی ہیں ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *