کوئٹہ: رکن اسمبلی اصغر علی ترین کی جانب سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کے لیے قرارداد پیش کردی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا اور وسائل سے مالامال صوبہ ہونے کے باوجود مسائل کی وجہ سے متاثرہ اور پسماندہ صوبہ ہے۔
صوبہ ملک کے کل رقبے کا 44 فیصد حصہ رکھتا ہے، اس لیے اس کی حقیقی نمائندگی میں اضافہ ناگزیر ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی اصل نمائندگی بڑھانے سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائے کہ کثیر آبادی اور وسیع رقبے کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی نشستیں 85 اور قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستیں 28 کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
Leave a Reply