|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2026

بلوچستان اسمبلی اجلاس : بلوچستان کو رقبے کے لحاظ سے نشستیں ملنی چاہئیں، اپوزیشن لیڈر یونس زہری نے کہا کہ ہمارا حلقہ انتخاب بہت بڑا ہے اور صوبے کے بنیادی مسائل پر توجہ دی جانی چاہیے۔

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان ایماندار شخصیت ہیں، صادق عمرانی نے کہا کہ بلوچستان قبائلی اور سیاسی شخصیات کا حلقہ ہے اور نشستوں میں اضافے کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے۔

کوئٹہ: نشستوں میں اضافے کی قرارداد 2017 میں سینیٹ میں پیش کی گئی تھی، رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ پارلیمانی نظام کو بہتر بنانے کے لیے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیاست بلوچستان کے مسئلے کا واحد حل ہے، بیانات سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ عملی اقدامات کرنا ہوں گے اور بلوچستان کے لوگوں کے حقِ رائے دہی کا احترام کیا جائے۔

کوئٹہ: قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھنی چاہئیں، زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے نشستیں بڑھائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نشستیں بڑھانے سے صوبے کے مسائل حل ہوں گے اور یہ قرارداد پہلے ہی سینیٹ سے منظور ہو چکی ہے۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *