|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2026

بلوچستان اسمبلی اجلاس :کوئٹہ اور جعفر آباد کے عوام ماہ رمضان کے دوران گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، خاص طور پر سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی عدم دستیابی نے روزہ رکھنے والوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

عبد المجید بادینی نے مطالبہ کیا ہے کہ جی ایم سوئی گیس سدرن گیس کمپنی کو طلب کیا جائے تاکہ اس مسئلے کا فوری حل نکالا جا سکے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے بھی تصدیق کی کہ جی ایم سوئی گیس کو طلب کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر سلیم کھوسہ نے بتایا کہ کیسکو چیف اور جی ایم سوئی گیس کو کئی بار طلب کیا گیا، لیکن اب تک مسئلہ حل نہیں ہوا۔

غزالہ گولہ نے کہا کہ گیس لوڈ شیڈنگ سے انسانی جانوں کا نقصان بھی ہو رہا ہے اور اس مسئلے پر نظر ثانی کی جائے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *