بلوچستان اسمبلی اجلاس :مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ پسنی فش ہاربر کی بحالی کے لیے فنڈز جاری کیے گئے ہیں مگر اس کے باوجود ہاربر تاحال بحال نہیں ہو سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں تعینات افسران وزیر کی بات نہیں مانتے۔
دوسری جانب پارلیمانی سیکرٹری برکت رند نے مؤقف اختیار کیا کہ پسنی فش ہاربر پر افسران مولانا ہدایت الرحمن کی مرضی سے تعینات کیے گئے ہیں، تاہم وہاں ماہی گیروں کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا کہ حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے کوشش کر رہی ہے اور جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔
Leave a Reply