|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2026

بلوچستان اسمبلی اجلاس: نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ضلع مستونگ کو کوئٹہ اور کچھی کو سبی میں ضم کیا گیا ہے، حالانکہ ان اضلاع میں برادر اقوام صدیوں سے آباد ہیں۔

 

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈسٹرکٹ کی تبدیلی سے برادر اقوام کے درمیان فساد ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اضلاع کو تبدیل کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے اور وہ اس فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔

 

انہوں نے خبردار کیا کہ اس معاملے پر ایوان سے واک آؤٹ کریں گے اور جو بھی بلوچ دشمن اقدام ہوگا اس کی مذمت کریں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *