|

وقتِ اشاعت :   5 days پہلے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر  اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچ ثقافت ہماری شناخت، روایات اور عظیم تاریخی ورثے کی امین ہے پاکستان کے ہر صوبے کی ثقافت قابلِ احترام ہے اور بلوچ ثقافت اس قومی گلدستے کا درخشاں رنگ ہے

 

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ روایات محبت، بہادری اور مہمان نوازی کی اعلیٰ اقدار کی آئینہ دار ہیں ثقافتی دن اپنی اقدار سے وابستگی کے عزم کی تجدید اور نئی نسل کو ورثے سے جوڑنے کا مؤثر ذریعہ ہیں نوجوان نسل کو اپنے تاریخی و ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے بلوچ قوم کو کسی لاحاصل جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے، قومی ترقی، امن اور استحکام ہی ہمارا راستہ ہے

 

بلوچ نوجوان علم و تحقیق کو شعار بنائیں اور تعلیم کو اپنی اولین ترجیح قرار دیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی جدید دور کی عالمی دوڑ میں بلوچ نوجوان اپنی صلاحیتوں سے نمایاں مقام حاصل کریں حکومت بلوچستان نے بلوچ نوجوانوں کے لیے آکسفورڈ اور ہارورڈ سمیت دنیا کی 200 عالمی جامعات کے دروازے کھول دیے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *