وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اہم اجلاس، مختلف انتظامی و مالی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں گورننگ باڈی نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خصوصی آڈٹ کا حکم
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خزانہ جی ڈی اے کے مالی معاملات کا جامع آڈٹ کر کے مفصل رپورٹ پیش کرے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مالی طور پر خودمختار بنانا وقت کی ضرورت ہے اتھارٹیز کا بنیادی مقصد اپنے وسائل میں اضافہ اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہونا چاہیے اتھارٹیز حکومت پر مالی بوجھ بننے کے بجائے اپنے وسائل پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کریں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سالانہ آمدن 7 کروڑ جبکہ اخراجات 87 کروڑ روپے ہونا تشویشناک ہے
گوادر کی ترقی کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات اور مالی نظم و ضبط ناگزیر ہے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فعال اور مؤثر ادارہ بنانے کے لیے جامع اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی
Leave a Reply