|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

قلات/خالق آباد: بلوچستان عوامی پارٹی قلات، خالق آباد، گزگ، نمرک، جوہان، تخت اور خیسار سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں، معتبرین اور نوجوانوں نے کہا ہے کہ 10 مارچ کو پی بی 36 قلات کے سات پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والے انتخابات میں میر ضیاء اللہ لانگو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ایک بار پھر میدان میں آئیں گے میر ضیاء اللہ لانگو کی ماضی کی کارکردگی مثالی رہی ہے اور علاقے کی ترقی و عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں

 

ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سردارزادہ میر امیر جام لہڑی، تحصیل جوہان کے صدر وڈیرہ علی دوست لہڑی، میر حبیب بنگلزئی، میر حسین بنگلزئی، میر مسعود بنگلزئی، میر کمال خان، میر رفیق بنگلزئی، حاجی عالم بنگلزئی، ملک گہرام لہڑی، ٹکری ایوب لہڑی، میر لکمال لہڑی، میر دہنی بخش لہڑی، انجینئر احسان بنگلزئی اور دیگر رہنماؤں و معتبرین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا

 

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی کارکنان بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں اور پورے حلقے میں انتخابی مہم جاری ہے کارکنان کی محنت اور عوامی حمایت کی بدولت اس مرتبہ بھی میر ضیاء اللہ لانگو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوں گے بلوچستان عوامی پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔10مارچ کا سورج بھی انشاء اللہ میرضیاء اللہ لانگو کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *