گوادر :گوادر مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں بچے سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مکرا ن کوسٹل ہا ئی وے پر اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر خراب بوزر کی وجہ سے گوادرسے کرا چی جا نے والی کار گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی
جس کے نتیجے میں بچے سمیت 7افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 8افراد زخمی ہو گئے ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی مکران کوسٹل ہا ئی وے پو لیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیںاور جاں بحق افراد و زخمیوں کو اورماڑہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی کے مطابق حادثہ اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر پیش آیا جہاں سڑک کنارے کھڑا خراب ایل پی جی بازر ٹریلر حادثے کا سبب بنا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Leave a Reply