|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر بلوچستان ریونیواتھارٹی نے صوبائی ٹیکس نظام میں شفافیت اور ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کیلئے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم (e-IMS) رولز 2026 متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ قواعد بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2015 کے تحت نافذ کیے جائیں گے۔اتھارٹی کے مطابق نئے نظام کے تحت رجسٹرڈ سروس فراہم کنندگان کے انوائسنگ سسٹمز کو بی آر اے کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا

 

جس کے ذریعے قابلِ ٹیکس خدمات کی فروخت کی ریئل ٹائم نگرانی ممکن ہو سکے گی۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو بہتر بنانا، کم رپورٹنگ کی حوصلہ شکنی کرنا اور ٹیکس انتظامیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ان قواعد کے تحت اچانک معائنہ (سرپرائز انسپیکشن)، ممکنہ ویڈیو نگرانی اور صارفین کو باقاعدہ رسید لینے کی ترغیب دینے کیلئے کسٹمر پرائز اسکیم جیسے اقدامات بھی شامل ہوں گے۔ بی آر اے کے مطابق کاروباری اداروں کو اس نظام کے نفاذ میں آسانی فراہم کرنے کیلئے تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس اصلاحاتی اقدام سے نہ صرف محصولات میں اضافہ ہوگا بلکہ بلوچستان میں سروسز سیکٹر کی دستاویز بندی اور شفافیت میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *