|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر زرعی کالج کے احاطے میں درختوں کی کٹائی سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے وزیراعلیٰ نے اس واقعے کو ماحولیاتی تحفظ اور حکومتی پالیسیوں کے منافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

 

وزیراعلیٰ بلوچستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں متعلقہ زرعی کالج کے پرنسپل کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے اور تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعے کی مکمل اور جامع انکوائری کی جائے، ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور اگر کسی بھی سطح پر غفلت، بدانتظامی یا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ثابت ہوئی تو ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

 

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ماحولیاتی تحفظ، شجرکاری اور سرکاری املاک کے تحفظ کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس امر کا اعادہ کیا کہ صوبے میں ماحول دوست پالیسیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *