|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

نوکنڈی:ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 65 غیر قانونی افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ علاقے میں قائم چار عارضی پناہ گاہوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی 13 فروری کو علی الصبح کی گئی۔ تفتان رائفلز نوکنڈی ہیڈکوارٹر کی کوئیک رسپانس فورس (QRF) نے نوکنڈی میں این ایچ اے ٹول پلازہ سے تقریباً پانچ کلو میٹر جنوب میں واقع علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 65 غیر قانونی افراد کو گرفتار کیا جن میں 33 مرد، 14 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران علاقے میں قائم چار عارضی پناہ گاہوں کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا۔ گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *