|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

خضدار : خضدار ونگو ہل پر تیزرفتار پک اپ گاڑی الٹنے سے 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات خضدارشہدادکوٹ نیشنل ہائی وے ونگو ہل پرکے تیزرفتارپک اپ گاڑی الٹنے سے چار افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے ہیں جہاں ریسکیو ٹیموں نے گاڑی میں پھنسے افراد کو نکال کر لاشوں اور زخمیوں کو کرخ اورخضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا

 

پولیس کنٹرول کے مطابق مگسی قبیلے کے پک اپ گاڑی کو حادثہ ونگو ہل نیشنل ہائی وے پر پیش آئی ہیحادثے میں 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیاگیا اورعینی شاہدین کے مطابق حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آئی حادثے کے بعد کرخ پولیس فورا موقع پرپہنچ گئے۔ جہاں سے حادثے میں جان بحق اورزخمی افرادکو فوری طور ٹیچگ اسپتال اورٹراما سینٹر خضدار پہنچایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *