|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2018

خضدار :  بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر خضدار گندگی کے ڈھیر میں تبدیل جگہ جگہ گلی محلوں میں گٹروں کا پانی سڑکوں اور گھرو ں میں داخل ہوگئے ہیں میونسپل کارپوریشن کا عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں گٹروں کا پانی سڑکوں پر بہنے کی وجہ اور کچروں کی ڈھیر کی وجہ سے مختلف امراض پھیلنے لگے ہیں منتخب نمائندے خواب خرگوش سے بیدار ہوکر عملی اقدامات اُٹھائیں ۔ 

ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل موومنٹ کے سیکریٹری کلچر میر شیر احمد قمبرانی ضلعی رہنماؤں عزت اللہ نوتانی، عبدالستار رہبر، محمد بخش حسنی،و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر نے جب سے چارج سمبھالا ہے خضدار کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے جگہ جگہ گلی محلوں میں کچرے کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں آفیسران کی ہٹ دھرمی و کرپشن کی وجہ سے سینکڑوں ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں ۔

خضدارکے شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے کہا کہ خضدار شہر کی صفائی و دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے مختص ہونے والے اربوں روپے کرپشن کے نظر ہورہے ہیں ۔

انہوں نے ڈی جی نیب صوبائی حکام و مرکزی حکام ومنتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار میونسپل کارپوریشن میں تعینات کرپٹ آفیسران کا فوری طور پر تبادلہ کر کے گزشتہ بیس سالوں سے خضدار شہر کیلئے مختص ہونے والے اربوں روپے کا آڈٹ کر کے کرپٹ آفیسران کا احتساب کیا جائے ۔ اس حوالے سے بلوچستان نیشنل موومنٹ نے و دیگر حکام سے ہر قسم کی تعاون کے لئے تیار ہیں۔