|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2018

گوادر :  وزیر اعلیٰ بلوچستا ن نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر اہم عوامی نوعیت کے مسائل سمیت آ ف روڈ ریلی کے امور کی نگرانی کی ہے۔ گوادر میں پانی بحران کے خاتمہ کے لےئے عملی اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ 

ماہی گیروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سے انجام پا یا ہے اور آ ف روڈ ریلی سے گوادر میں مثبت اور تعمیر ی تبد یلیاں وقوع پز یر ہوئی ہیں ۔ گوادر میں تعلیمی اداروں کی سہو لیات اور اساتذہ کی کمی دور کی جائے گی ۔ صحافت ملک اور معاشر ے کا اساس ترجما ن ہے صوبہ بھر کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لےئے جر نلسٹ ویلفےئر فنڈ معتار ف کر ایا جائے گا ۔ 

بلوچستان کی حکومت عوامی نوعیت کے مسائل کے حل کے لےئے پوری طرح کمیڈڈ ہے وعدو ں پر یقین نہیں رکھتے عملی اقدامات کر کے دکھائینگے ان خیالات اظہار صوبائی وزیراطلاعات و ھائیر ایجو کیشن میر ظہور بلیدی نے یہاں پر یس کلب گوادر میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حالیہ دورہ گوادر کی تفصیلات کے حوالے سے میڈ یا بر یفنگ کے دوران کیا ۔ 

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر اہم عوامی نو عیت کے مسائل سمیت آف روڈ ریلی کے امور کاجائز ہ لیا ہے اس وقت گوادر میں پانی بحران ہے جس کے خاتمہ کے لےئے صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر نے جارہی ہے گوادر میں پانی کی ضروریات یومیہ 7ملین گیلن ہے جس کو پورا کرنے کے لےئے دستیاب آبی ذخیرہ اور واٹر بوزر کے ذریعے پانی سپلائی کی جارہی ہے ۔

سر بندن کے مقام پر ایف ڈبلیو کی جانب سے ڈیسلیشنین پلانٹ کا بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے دورہ میں کیا ہے آگے اس پلانٹ سے یومیہ 50لاگن پانی دستیا ب ہوسکتا ہے جبکہ فی الحال سر بندن کی آبادی کے لےئے روزانہ دو لاکھ گیلن یومیہ پانی کی سپلائی شروع کی گئی ہے ۔

ضلع گوادر میں پانی کے مستقل حل کے لےئے سوڈ ڈیم اور شاد ی کورڈیم اہمیت کے حامل آبی ذخائر ہیں سوڈ ڈیم سے گوادر تک پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ اپنے تکمیل کے مراحل میں ہے ڈیم میں پانی کاذخیرہ موجود ہونے کی صورت میں روزنہ 5ملین گیلن پانی میسر ہوسکے گا جبکہ شادی کور ڈیم سے آئندہ مہینے سے 2.5یومیہ گیلن پانی کی سپلائی شرو ع ہونے کا امکان ہے ۔

2020میں گوادر میں یومیہ پانی کی ضرورت 17لاکھ گیلن ہو جائے گی جس سے نمٹنے کے لےئے صوبائی حکومت کے دو ررس اقدامات بہت جلد بروئے عمل میں آئینگے۔ ۔ 

انہوں نے کہا کہ اپو زیشن نے گوادر پانی بحران پر سیاست کی ہے لیکن ہماری حکومت اس کو حل کی طرف مراجعت کر نے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس میں انشاء اللہ بہت جلد کامیاب ہونگے ۔ 

انہوں نے کہا کہ گوادر میں ماہی گیروں کو دیمی زر ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبے سے اپنے روزگار کے حوالے سے خدشات درپیش تھے الحمداللہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس کو خوش اسلوبی سے نمٹا دیا ہے ماہی گیر شہر کی بنیادی مکین ہیں تر قیاتی عمل سے ان کے روزگار اور بو د باش کو متاثرنہیں ہونے دینگے بلکہ شعبہ ماہی گیری اور ان کے روزگار کو ترقی دینا ہماری اولین ترجیح ہوگی ماہی گیروں کے لےئے مغربی ساحل پرجد ید سہو لیا ت آراستہ فش ہاربر تعمیر کر کے دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں صحت عامہ اور تعلیمی سہو لیات کی کمی کو دور کرنے کے لےئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لے لیا ہے صوبائی حکومت صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں کی فعالیت اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور تعلیمی درسگاہوں میں درس و تدریس کو 100فیصد بنانے کے لےئے اقدامات کر رہی ہے ۔

غیر فعال تعلیمی اداروں کوفعال بنائینگے اساتذہ کی غیر حاضری کا سختی سے نوٹس لے لیا گیا ہے جبکہ گوادر میں در پیش تعلیمی مسائل کے حل کے لےئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایا ت جاری کےئے ہیں صحت عامہ کی سہو لیات کی کمی دور کر نے کے لےئے ضلع بھر کے مراکز صحت میں ادویات کو کوٹہ بڑھا یا جائے گا جبکہ ڈاکٹر کی کمی بھی دور کی جائے گی ڈگری کالج گوادر کے مسائل اور وہاں پر اساتذہ کی کمی کابھی نوٹس لے لیا گیا ہے ۔

گورنمنٹ گرلز انٹر کالج گوادر کو ڈگری کادرجہ دینگے تربت یو نیورسٹی گوادرکیمپس کو اعلیٰ تعلیمی درسگاہ میں تبد یل کیاجائے گا جی ڈی اے اسپتال کو میڈیکل کالج کا درجہ دینگے جیونی اور پسنی انٹر کالج میں سہولیات بہم پہنچائی جائینگی۔ 

انہوں نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں تعلیم کی بہت اہمیت ہے اگر ہمیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے تو تعلیم پر ہماری توجہ مرکوز رہنی چاہےئے گوادر کے طالب علموں کو اسکالر شپ پر تعلیم کی فراہمی کے لےئے صوبائی حکومت مد د کررہی ہے اس حوالے سے چائینز کمپنی سے اشتراک عمل کر کے اسکا پر شپ پروگرام کو وسعت دینگے ۔ 

انہوں نے کہا کہ گوادر آف روڈ ریلی محض ایک ایونٹ کا نام نہیں تھا بلکہ اس سے گوادر جیسے شہر میں اسپورٹس کافروغ اور شہر کی اہمیت اجاگر کرنے میں بہت مدد ملی ہے جس سے نہ صرف شہر یوں کو تفر یحی مواقع مسیر آئے ہیں بلکہ شہر کی معاشرتی زندگی جس میں مقامی معشیت وغیر ہ کو بھی فاعدہ ملا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیرا علیٰ بلوچستان نے گوادر شہر میں صفائی او ر ستھرائی کی صورتحال بنانے کی بھی ہدایت کردی ہے گوادر شہر کی مسلمہ اہمیت کے پیش نظر صوبائی حکومت شہر ی سہو لیا ت کی کمی اور شہری اداروں کی ہر قسم کی امداد کو ممکن بنائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ صحافت معاشر کی اساس ترجما ن ہے مثبت اور تعمیری صحافت کی توسط سے حکومت وقت اور اداروں کی بروقت رہنمائی ممکن ہوسکتی ہے صوبائی حکومت صوبہ بھر کے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو سہو لیات کی فراہمی کے لےئے منصوبہ بندی کررہی ہے ۔

صحافیوں کی معاونت کے لےئے جرنلسٹ ویلفےئر فنڈ معتارف کر ایا جائے گا محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان کے پاس 24کروڑ روپے کی خطیر فنڈ جمع ہے جس صوبہ بھر کے پر یس کلب میں یکساں طور پر تقسیم کیا جائے گا۔

اس موقع پر ضلع کونسل گوادر کے چےئر مین و نائب چےئر مین بابو گلاب، ہوت نعمت اللہ، بی اے پی کے رہنماء سابقہ نگران صوبائی وزیر میر نو ید کلمتی ، ہوت عبدالغفور اور محمد جان سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔