|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2018

خضدار :  کمشنر قلات ڈویژن بشیراحمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور قومی شاہراہ کو سفر کے لئے محفوظ بنانے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے مزیدجامعہ منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ۔

ڈپٹی کمشنرز عوامی نمائندوں قبائلی عمائدین سے ملکر امن و امان و قبائلی تنازعات کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں قلات ڈویژن میں ترقیاتی کاموں کی فنڈز اور خالی انتظامی پوسٹوں پر تقرری، لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیئے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے بات کرونگا قلات ڈویژن میں آفیسران کی غیر حاضری پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

تحصیلدار جھاؤ کو جائے تعیناتی سے مسلسل غیر حاضری کی بنا پرمعطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ان خیالات کا اظہار کمشنر قلات ڈویژن نے امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن امیرفضل ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل ڈپٹی کمشنر شہید سکندر آباد سوراب ڈاکٹر خدائے رحیم رودینی ڈپٹی کمشنر قلات آغا نبیل احمد ڈی سی آواران حسن جان ڈی سی مستونگ قائم خان لاشاری اے ڈی سی لسبیلہ میر دوستین ہوت اے سی آر ریونیو عائشہ زہری ایس ایس پی خضدار لعل جان بلوچ ایس پی سوراب منظور احمد ایس ای سی اینڈ ڈبلیو شفیع محمد مینگل ایس ای پی ایچ ای میر احمد نوشیروانی فاریسٹ آفیسر قلات ڈویژن محمد اقبال زہری ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احمد خان ایس ای ایریگیشن محمد اکبر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد صادق نوتانی انجنینئر میونسپل کارپوریشن خضدار یوسف عزیز زہری انجنیئر پی ایچ ای ظفر احمد زہری ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ (ٹیکنیکل )حمیداللہ میونسپل آفیسر حب کہور خان بلوچ و دیگر نے شرکت کی ۔

اپنے اضلاع میں امن و امان و ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ حکومت قیام امن کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے ۔

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر حادثات کی روک تھام کے لئے بہت جلد اہم فیصلے کئے جائیں گے گور نمنٹ ٹیچنگ ہسپتال می خضدارمیں عوام کو صحت کی سہولیات فراہمی اور طبی عملہ کی کمی سے متعلق حکومت کو آگاہ کرینگے دریں اثناء قلات ڈویژن میں ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے منعقدہ ہوا۔

اجلاس سے کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کا معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خصوصی فنڈز سے تعلیم صحت آبپاشی و آب نوشی رابطہ سڑکوں بچاؤ بند ڈیمز و دیگر مفاد عامہ کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔

جنکی تکمیل سے نہ صرف عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے جاری ترقیاتی اسکیمات کی معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ڈپٹی کمشنرزاور متعلقہ آفیسران ترقیاتی اسکیمات کی خود نگرانی کریں۔

معیار اور مدت تکمیل پر کسی کو خاطر میں نہ لائیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پیکج کے جاری ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی کے متعلقہ ذمہ داراں اپنی نگرانی میں معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تعمیراتی اسکیموں میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں گراں فروشی،میڈیکل اسٹورز پر ادویات کا معیار اور لائسنس کی نمایاں آویزاں کرنا ،تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز میں کام کرنے والے عملے کی بھی نگرانی کریں جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے اور غیر حاضر عملے کے خلاف بھی عملی اقدامات کیئے جائیں