|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2018

خضدار : خضدارشہر کربلا بن گیا ،شہر میں پانی ناپید ہو گئی ،خواتین کا پانی کی عدم فراہمی کیخلاف شدید احتجاج خواتین نے ،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر احتجاجادھرنا دے دیا، دھرنے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی ۔

حکومت ہمیں پانی دیں ،واٹر سپلائی اسکیمات مخصوص لوگوں کے لئے جبکہ غریب عوام ٹینکر مافیاں کے رحم و کرم پر ہیں خواتین کا احتجاج کے موقع پر اظہار خیال ،ایم پی اے میر یونس عزیز زہری نے ہڑتالی خواتین سے مزاکرات کر کے دھرناختم کروا دی تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز محلہ اسد آباد سے تعلق رکھنے والی خواتین و بچے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف زرعی بینک کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر احتجاجاً دھرنا دے کر بیٹھ گئیں ۔

جس کی سبب قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی اور سڑک کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی احتجاج کی خبر ملتے ہیں ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری موقع پر پہنچے اور دھرنا ختم کروادی ۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے دھرنا دھنے والی خواتین و بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے پانی کی عدم فراہمی کا مسئلہ حل کیا جائے گا انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے آفسر ان کو ہدایت دی کہ غیر فعال واٹر سپلائی اسکیمات کو فوراً فعال کیا جائے ۔