خضدار : آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی ضلع خضدار کا اجلاس انجمن تاجران خضدار کے آفس میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا عنایت اللہ رودینی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے وائس چیئر مین نو رالدین چھٹہ ، پریس سیکرٹری محمد صدیق مینگل ، رابطہ سیکرٹری سجاد احمد ، فنا نس سیکرٹری حاجی محمد اقبال لانگو ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکر ٹری جنرل میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی، انجمن تاجران ضلع خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے نائب صدر حیدر زمان بلوچ ، جنرل سیکرٹری عبد النبی بلوچ ، بی این پی عوامی ضلع خضدارکے صدرڈاکٹر حضور بخش زہری، جماعت اسلامی ضلع خضدار کے امیر مولانا امان اللہ ، بلوچستان نیشنل مو منٹ کے صدر شیر احمدما سٹر عبد الخالق غلامانی ۔
انجمن تاجران کے رہنما آغا سمیع اللہ شاہ استاد علی محمد آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے دیگر ممبران نے شر کت اجلاس میں خضدار شہر کے مجموعی مسائل اور ان کے حل کے بارے میں غور و خوض کیا گیا ۔
اجلاس میں متفقہ طور پر قرار داد پاس کیا گیا کہ ممکنہ بلدیاتی انتخابات سے قبل خضدار شہر اور دیگر علاقوں میں نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں کیونکہ موجود ہ حلقہ بندیوں میں تناسب کا ہر گز خیال میں نہیں رکھا گیا ہے بعض وارڈزکو 1500 سوافراد پرمشتمل رکھا گیا ہے تو بعض علاقوں 5 سے 6 ہزار ووٹرز پر ایک وارڈ بنایا گیا ہے جو ایک کھلی انصافی ہے اجلاس میںیہ بات سامنے آئی کہ حلقہ بندیوں میں قریب تر ہونے اور ووٹروں کے سہولت کو ملحوظ خاطر رکھنے کے غیر منطقی طریقے سے حلقے بنائے گئے ہیں ۔
اسلئے آل پارٹیزشہری ایکشن کمیٹی اس بارے میں الیکشن کمیشن اور انتظامیہ سے میٹنگ کرکے اس بارے لائحہ ترتیب دیگا اجلاس میں اس بارے میں ای 6کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو ان تمام تجاویز کے بارے میں تیکنیکی ماہرین سے مشاورت کرکے اے پی سی کے اگلے اجلاس میں اپنا رپورٹ پیش کریگا ۔
آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ضلع خضدار خا ص طور پر خضدار شہر میں چوری ڈکیتی بد امنی کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہر کی ترقی کے لئے اس عمل کو نقصان دہ قرار دیا گیا ۔
خضدار انتظامیہ و پولیس کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا گیا کہ و ہ امن و امان کی بحالی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں اجلاس میں کیسکوکی جانب سے خضدار شہر اور دیہی علاقوں میں بے رحمانہ لو ڈ شیڈنگ اور متصبانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ کیسکو صارفین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدمات کرے اور انتقامی کاروائیوں سے ہر گز گریز کرے ۔
اجلاس میں لینڈ مافیا کیجانب سے خضدار میں قیمتی اراضی پر قبضہ گیری کو ایک تشویش ناک عمل قرار دیا گیا اجلاس میں خضدار شہر میں صفائی کی نا قص صورت حال پر سخت افسوس کا اظہار کرتے کہا گیا کہ چیف آفیسر خضدار دیگر متعلقہ افراد کے غیر ذمہ داریوں کی وجہ سے خضدار شہر گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ہو گیا ہے ۔
صفائی کا مشینری خاموش اور اس مد میں آنے والا فیول کے پیسے پتا نہیں کہاں جا رہے ہیں اجلاس میں خضدار میں پینے کے پانی کے مسئلہ کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ خضدار کے شہری پانی کے لئے در بدر پھر رہے پانی کے لئے جو لاکھوں روپیہ مختص کردئے گئے تھے وہ بھی مبینہ طور پر کرپشن کے نظر ہو گئے ہیں ۔
خضدار شہر میں پی ایچ ای کے محکمہ مکمل بد دیانیتی کا ثبوت دیتے ہوئے واٹر سپلائی اسکیمات کے لئے آنے والی رقم ادھر سے ادھر کر دیا گیا ہے آل پارٹیز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمشنر قلات ڈویثرن کے سر براہی میں تما م ہیڈآف ڈپارٹمنٹس کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کرکے ان مسائل کے بارے میں متعلقہ محکمہ جات کے آفیسران سے مکمل طور پر پوچھ کچھ کیا جائیگا اور اس کے بعد اے پی سی اپنے آئندہ کے لائحمہ عمل تر تیب دیگا
خضدار، بلدیاتی انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیاں کی جائیں ، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی
وقتِ اشاعت : October 30 – 2018