قلات: بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے صوبائی صدر پرنس یحیٰ جان بلوچ نے کہا ہیکہ گزشتہ تیس سالوں سے بلوچ قوم کے لیئے کچھ بھی نہیں کیا گیا ہیں کئی لوگوں نے اپنے تجو ریاں بھر دی ہیں بلوچستان کے غریب عوام کے لیئے ملنے والی رقم سے لوگوں نے پانے لیئے محلات بنائی بلوچ قوم قائد بلوچ رابطہ اتفاق تحریک پرنس محی الدین کی قیادت میں متحد ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچ ہاؤس گوم میں بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے اجلاس کے بعد ایک پر ہجوم پریس کانفرنس ے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی بشیر احمد مینگل بابو رحمت اللہ عبدالرحیم نیچاری جاوید احمد محمد عمران اور دیگر بھی موجود تھے ۔
بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے صوبائی صدر پرنس یحیٰ جان بلوچ نے کہا ہیکہ بلوچ قوم دور جدید میں بھی مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں بلوچستان سے نکلنے والی گیس بلوچ قوم کو میسر نہیں ہے بلوچستان کے غریب عوام کے لیئے آنے والی فنڈز سے چند لوگوں نے اپنے تجوریاں بھر دی اور اپنے لیئے ملک میں اور بیرون ملک محلات بنائی ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غریب عوام کی نظریں بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برا ت پر لگی ہوئی ہیں اور بلوچ قوم قائد برات پرنس محی الدین بلوچ کی قیادت میں متحد ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد برات پرنس محی الدین بلوچ قوم کو متحد کر نے کے لیئے گزشتہ تیس سال سے جدوجہد کررہی ہیں یہ وجہ ہیکہ اب یہ تحریک نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی اس کے کارکنان بھی موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان تبدیلی کے باتیں کرتی ہیں مگر اس کے کہنے پر تبدیلی نہیں آسکتی ہے ملک بھیک مانگنے سے نہیں چلتے ہیں وزیر آعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو کام کر نے کے لیئے موقع دینا چاہئے۔
گزشتہ 30سالوں سے بلوچ قوم کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، یحییٰ بلوچ
وقتِ اشاعت : November 2 – 2018