ماشکیل: بلوچستان کے علاقے ضلع واشک کا سب سے بڑا تحصیل ماشکیل جسکی آبادی تقریبا 40 ہزار نفوس پر مشتمل ہے جو کہ اس وقت شدید خشک سالی و قحط سالی کی لپیٹ میں ہے ۔
ماشکیل میں گزشتہ 6 سالوں سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے مال مویشی بھیڑ بکریاں خشک سالی و قحط سالی کی وجہ سے ختم ہو چکے ہیں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے زمین داروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔
علاقے کے لوگوں کا ذریعہ معاش کجھور کے درختوں پر ہے لیکن گزشتہ 6 سالوں سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے اب کجھور کے درخت ختم ہوتے جا رہے ہیں ماشکیل کے سیاسی و سماجی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ماشکیل کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں اور اس کے مطلق جلد از جلد احکامات کئے جائیں۔
ماشکیل ، بارشیں نہ ہونے کے باعث خشک سالی کی لپیٹ میں
وقتِ اشاعت : November 14 – 2018