ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد کے معروف تاجر اوررائس ملزاونرایسوسی ایشن کے نائب صدرحاجی محمد نوازمینگل کوقتل کردیاگیا مستونگ لیویزنے کھڈکوچہ کے علاقے سے مقتول کی نعش برآمد کرلی ضروری کاروائی کے بعد مستونگ لیویز نے ان کی نعش ورثاء کے حوالے کردی مغوی حاجی محمد نوازمینگل کی شہادت کے واقعے کا سنتے ہی ڈیرہ مرادجمالی میں سوگ کا سماں چھاگیا ۔
تاجربرداری نے سوگ میں اپناکاروباربندرکھا جبکہ مشتعل مظاہرین نے سندھ بلوچستان قومی شاہرہ پرٹائرجلاکرآٹھ گھنٹوں تک ہرقسم کی ٹریفک کی آمدورفت رہی پوراعلاقہ ویرانی کا منظرپیش کرنے لگا بی این پی نے نصیرآبا دمیں تین روزتک سوگ کا اعلان کردیا نمازجنازہ میں ہزاروں کی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی تمام مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادنے بہمانہ قتل کی شدید الفاظوں میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد ازجلدگرفتارکرے بصورت دیگر تمام ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائدہوگی ۔
صوبائی حکومت اورنصیرآباپولیس کی نااہلی کے سبب حاجی محمد نوازمینگل کا قتل ہوا ہے جس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں بی این پی کے رہنماء میر عبدالرؤف مینگل کی ۔
پریس کانفرنس سے تفصیلات کے مطابق بی این پی نصیرآباد کے سینئررہنماء ڈاکٹرشاہنوازمینگل کے بڑے بھائی نصیرآباد کے معروف تاجر اوررائس ملزاونرایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد نوازمینگل کو پانچ روزقبل ڈیرہ مرادجمالی سے گھر جاتے ہوئے ڈاکخانہ کے قریب نامعلوم مسلح افرادانہیں اغواکرکے اپنے ساتھ لے گئے اوران کی گاڑی ٹول پلازہ کے قریب چھوڑگئے جس کے بعد ان کے ورثاء کی جانب سے عصمت رائس مل کے سامنے احتجاجی کیمپ میں لگایا تھا ۔
پانچ روزکے بعد اغواہونے والے معروف تاجر حاجی محمد نوازمینگل کو قتل کردیاگیا اوران کی نعش مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ سے برآمد کی واقعے کی اطلاع ملتے ہی نصیرآبا دمیں سوگ کا سماں چھاگیا تاجربرداری نے اپنا کاروبار بندرکھا جبکہ مشتعل مظاہرین نے سند ھ بلوچستان قومی شاہرہ کر احتجاجاً آٹھ گھنٹوں تک بندرکھا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔
بی این پی کے رہنماء ڈاکٹرشاہنوازمینگل اپنے بھائی کی نعش لینے کیلئے مستونگ گئے جبکہ ان کی نمازجنازہ دینا فٹبال گراؤنڈڈیرہ مرادجمالی میں اداکی گئی جس میں ہزاروں کی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی علاواہ ازیں بی این پی کے مرکزی رہنماء میرعبدالروف مینگل نے ڈیرہ مرادجمالی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید حاجی محمد نوازمینگل کا قتل صوبائی حکومت اورنصیرآباد پولیس کی ناکامی کا واضع منہ بولتاثبوت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ نصیرآباد ڈویژن میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا جبکہ انجمن تاجران ڈیرہ مرادجمالی کے صدرتاج بلوچ، اورسیٹھ تارہ چند نے صحافیوں کو بتایا کہ شہید حاجی محمد نوازمینگل کے قتل کے سوگ میں آج بروزبدھ شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔
ڈیرہ مراد جمالی سے اغواء ہونیوالے تاجر کی لاش مستونگ سے برآمد ، بی این پی کی شدید مذمت
وقتِ اشاعت : November 14 – 2018