|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2018

خضدار :  بی این پی کے مرکزی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل سے میں اچھی طرح واقف ہوں ،جو فنڈز مجھے ملیں گے عوام کی مشاورت سے تمام علاقوں میں یکساں خرچ کئے جائیں گے ۔

اسکیمات میں تعلیم اور صحت کو اولیت دی جائے گی ،اور زرائع آبنوشی و دیگر اسکیمات پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں چشمہ مراد خان وہیر ،درنیلی ،ہزار گنجی ،لوپ،گروک ،ڈنسر ،بھنڈاڑو میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

دیگر مقررین میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واحد بلوچ ،مجاہد عمرانی ،میر نادر مینگل ،بشیر رئیسانی ،ثناء اللہ ساسولی ،نصیر احمد بلوچ ،عادل فیض نوتانی اور صحافی ندیم گرگناڑی شامل تھے ۔

رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی خدمت کا موقع فراہم کیا میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں عوامی خواہشات کے مطابق جتنے بھی فنڈز مجھے ملیں گے میں انہیں تمام علاقوں میں اجتماعی مسائل پر یکساں خرچ کرونگا حلقہ انتخاب کے حوالے سے جو میرا مشاہدہ ہے ۔

یہاں تعلیم ،صحت ،زرائع آبنوش ،مواصلات کے مسائل زیادہ گمبھیر ہیں جبکہ ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں خشک سالی کی کیفیت شروع ہو گئی ہے میری کوشش ھو گی کہ ڈیمز کی تعمیر پر بھی خصوصی توجہ دیا جائے رکن صوبائی اسمبلی ،مختلف تعلیمی اداروں اور بیسک ہیلتھ یونٹوں کو دورہ کیا اس موقع پر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام ہمارے لئے قابل احترام ہے ۔

معاشرے کی تشکیل میں ان کا بنیادی کردار ہے وہ کوشش کریں ہر صورت تعلیمی اداروں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں غیر حاضری کی شکایتیں مجھے نہیں ملنی چائیے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کرام کے خلاف کاروائی ہو گی اور اسی طرح محکمہ صحت کے ملازمین بھی احسن طریقے سے اپنی زمہ داریاں نبھائیں بعد میں کوئیعذر قابل قبول نہیں ہو گا اور نہ ہم کسی غیر حاضر شخص کی پشت پناہی کرئینگے ۔

قبل ازیں میر حمزہ خان رئیسانی ،میر غلام قادر بزنجو ،نصیر بلوچ ،عبدالقادر ،ابوبکر بزنجو ،خدا بخش مینگل ،حاجی غوث بخش ساسولی ،ٹکری الہی بخش ساسولی ،عبدالمجید ساسولی و دیگر نے رکن صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔