تربت : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوحلقہ پی بی47کیچ IIIمند،دشت اورگوکدان کے نامزدامیدوارمیجرجمیل احمددشتی نے کہاہے کہ بلوچ عوام نے اپنی رضااورمحبت سے ہمیں25جولائی کوووٹ دیکرکامیاب کرایاتھا، جیت ہماری تھی اورانشااللہ ہماری ہوگی ، عوام کے ووٹوں پردوبارہ ڈاکہ زنی برداشت نہیں کرینگے ۔
نوکباداوربینڈک پسماندگی کے تصویربن چکے ہیں،ان علاقوں کی پسماندگی ان پارٹیوں اورنمائندوں کے لئے سوالیہ نشان ہیں جویہاں سے منتخب کرائے گئے ، ان خیالات کااظہارانہوں نے نوکباداوربینڈک میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پربی این پی کے مرکزی وضلعی رہنمامیرحمل بلوچ ، شئے نزیراحمدبلوچ ، عبدالواحدبلیدی ، سیدجان گچکی ، ڈاکٹرجنیدگچکی ، نصیربلوچ ، حاجی عبدالعزیزبلوچ ، منظوررئیس ، بجاربلوچ ، شکیل بلوچ ، سعیدجان گلزار،مہراللہ گچکی ، عظیم بلوچ ، محسن بلوچ ،کریم شمبے ودیگربھی موجودتھے۔
شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میجرجمیل احمددشتی نے مزیدکہاکہ سیاسی کارکن یکجاہ ہوکرغیرسیاسی قوتوں کوشکست دیں تاکہ راتوں رات ہم پرکوئی مسلط نہ ہو، میری کامیابی غریب ، کسان ، سیاسی ورکرکی کامیابی ہے ، نوکباداوربینڈک کے ساتھیوں کی محنت کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
امیدہے اوربھی سیاسی ساتھی اس کاروان میں شامل ہوکرہماراساتھ دیں گے، اس موقع پربی این پی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعبدالغفوربلوچ ، مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالحمیدایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خودساختہ پارٹیوں کی عوامی طاقت پراثراندازہونے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں،شعوری اورسیاسی جدوجہدثمرآورہوتی ہے ، مابعدالیکشن اس کے فوائدعوام کوپہنچتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سرداراخترجان مینگل پارلیمنٹ کے ایوانوں میں بلوچ عوام کامقدمہ لڑرہے ہیں ان کاکوئی ذاتی ایجنڈہ نہیں ہے ، ان کے تمام ترمطالبات اورنکات عوام کے بنیادی مطالبات ہیں، انہوں نے کہاکہ بی این پی کسی کوعوامی رائے عامہ کے برخلاف چوری چھپ کے کوئی نتیجہ دینے کے کسی بھی کوشش کوکامیاب نہیں ہونے دے گی ۔
عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے،میجر جمیل دشتی
وقتِ اشاعت : November 26 – 2018