|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2018

تربت :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوحلقہ PB47کیچ IIIمند،دشت اورگوکدان میں ضمنی الیکشن کے نامزدامیدوارمیجرجمیل احمددشتی نے کہاکہ اقتدارکے لئے چوردروازوں کاانتخاب کرنے والوں کی ضمانتیں عوام ضبط کرادیں گے ، بی این پی اقتدارنہیں اختیارکے لئے میدان میں اتراہے ۔

25جولائی کوہمیں عوام کی جانب سے ریکارڈووٹ حاصل ہوئے لیکن قزاق انہیں لے اڑے ،6دسمبران کے لئے روزمکافات بنادیں گے، اقتدارکے حصول کے لئے قومی وسائل،گوادرسمیت پورابلوچ ساحل اورآنے والی نسلوں کے مستقبل کوگروی رکھنے والے اسی کاروباراورکارکردگی کی بنیادپرپھروہی لوگ عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں تاکہ اب بلوچوں کی سانسیں بھی گروی رکھ دی جائیں، ہمیں اس سوداگری سے گھن آتی ہے ۔

بلوچستان میں حقیقی قوم پرست حکومتیں محض ڈھائی سال تک چلنے دی گئیں،عوامی نیشنل پارٹی (نیپ )اوربلوچستان نیشنل پارٹی نے جوادارے اپنے دوراقتدارمیں قائم کئے تھے وہ آج تک بلوچوں کوثمردے کرقوم کی آبیاری کررہی ہیں،ہم منتخب ہونے کے بعدبھی خودکوعوام کے سامنے احتساب کے لئے پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے یونین کونسل گوکدان میں اہم شخصیات کی جانب سے منعقدکئے گئے بلوچی دیوان اورکارنرمیٹنگ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا،میجرجمیل احمددشتی نے مزیدکہاکہ سیاست سیاسی پارٹیوں کی میراث ہے اسے جادوئی قوت سے راتوں رات جنم دی گئی ’’گروہ ‘‘کے ہرگزحوالے نہیں کرسکتے ، سیاست قومی روح سے جُڑنے اورحق رسانی کاکام ہے ۔

میرغوث بخش بزنجو، عطااللہ مینگل نے سیاست کوعبادت سمجھ کرکیا،گوکدان کے عوام گواہ ہیں کہ انہوں نے کسی لالچ اوردھونس ودھمکی کوخاطرمیں نہ لاتے ہیں ہمیں ووٹ دیا ، بی این پی کے لئے اقتداراورصوبائی حکومت اہم نہیں اگرکوئی چیزاہمیت کی حامل ہے تووہ اپنے ساحل اوروسائل پرحق ملکیت ہے ، وہ گوادرکی ملکیت ہے،بلوچ ساحل اورسمندرکی حق حاکمیت ہے ،وہ لاپتہ افرادکی محفوظ گھرواپسی ہے ۔

وہ عزت کے ساتھ روزگارکاحصول ہے اس کے لئے بی این پی کے کارکنان شب وروزجدوجہدکررہے ہیں، اس موقع پراہم شخصیات اوران کے حامیوں نے انہیںیقین دہانی کراتے ہوئے اس عزم کااظہارکیاکہ انہوں نے 25جولائی کوووٹ کامہرکلہاڑے پرثبت کیاتھااوروہ 6دسمبرکواپنے چھینے گئے ۔

مینڈیٹ کوپھرسے حاصل کرنے کے لئے کلہاڑے پرمہرثبت کرکے غیبی قوت کے کندھوں پرچڑھنے والوں کوتاریخی شکست سے دوچارکردینگے ، اس موقع پربلوچستان نیشنل پارٹی کے اہم رہنمابھی میجرجمیل احمددشتی کے ساتھ تھے۔