تربت: بی این پی عوامی کے امیدوار خلیل تگرانی لالہ رشید دشتی کے حق دستبردار، پی بی47کے ضمنی الیکشن میں اہم پیش رفت ۔پی بی47کیچiiiمیں بی این پی عوامی کے امیدوار خلیل تگرانی بی اے پی کے امیدوار الہ رشید دشتی کے حق میں دستبرار ہوگئے ۔
اس کا اعلان یہاں میر اصغر رند کی رہائش گاہ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران سابق صوبائی وزیر میں اصغر رند نے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات میر ظہور احمد بلیدی، لالہ رشید دشتی، خلیل تگرانی، کہدہ اقبال دشتی، عبدی خان رند، علی محمد شاہل،بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر کامریڈ ظرف ذدگ ، صوالی لیڈر،کمال لال جان، مجیب الرحمن بلیدی،احد الہی، نزیر آصف، شے مرید، رئیس ماجد شاہ، فیصل الرحمن، شاز لی، حاجی رستم بزنجو، میر کینگی دشتی، صدیق بزنجوودیگر موجود تھے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر اصغررند نے کہاکہ اپنے امیدوار کی دستبرداری کا فصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت اور ضلعی رہنماؤں کی باہمی مشورے کے بعد کیاگیا کیوں کہ صوبائی حکومت میں ہم ایک دوسرے پارٹنر ہیں اس لیئے اتحاد کو مذید مضبوط بنانے کی خاطر مجموعی مفادات کو مد نظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات اور بی اے پی کے مرکزی نائب صدر میر ظہور احمد بلیدی نے بی این پی عوامی کے امیدوار کی دستبرداری کو احسن قدم کہتے ہوئے کہاکہ یہ نشست پہلے بھی بی اے پی کے پاس تھی اب بھی ہماری پوز یشن سب سے زیادہ مضبوط ہے بی این پی عوامی کی جانب سے حمایت اور امیدوار کی دستبرداری کے بعد لالہ رشید کی پوزیشن حلقے میں مذید مستحکم ہوگئی ہے اس نشست پر بی اے پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ بی این پی عوامی صوبائی حکومت میں ہمارا اتحادی ہے اس لیئے ان سے ہمیں یہی توقع تھی کہ وہ ہمارے ساتھ ضمنی الیکشن میں تعاون کرینگے آج کے فیصلے پر ہم ب این پی عوامی کی لیڈرشپ کے انتہائی مشکور ہیں اور یہ توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی ہمارا اتحاد ایک دوسرے کے ساتھ جاری رہے گا۔
پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بی اے پی کے امیدوار لالہ رشید دشتی نے اپنے حق میں دستبرداری پر بی این پی عوامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک جمہوری فیصلہ ہے جس پر ہم انہیں مبارک باد دیتے ہیں اور ساتھ ہی یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ جس طرح اس نشست پر مشترکہ الیکشن لڑینگے ۔
کامیابی کے بعد بھی ہمارا سفر مشترکہ رہے گااپنے اتحادیوں کو ہر معاملے میں ساتھ لے کرچلیں گے۔ پریس کانفرنس میں بی این پی کے دستبردار امیدوار خلیل تگرانی اور ضلعی آرگنائزر ظریف ذدگ نے بھی خطاب کیا۔
بی این پی عوامی کے امیدوار خلیل تگرانی ، لالہ رشید کے حق میں دستبردار
وقتِ اشاعت : December 1 – 2018