مستونگ: مستونگ شہر و گردنواح خصوصا پڑنگ آباد مستونگ روڈتیری میں گیس پریشر میں کمی اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر کر منفی 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی صارفین موسمی شدت سے نڈھال مختلف امراض میں مبتلا ہوگئے صبح سویرے گیس کے مین سپلائی بند کرکے رات گئے بحال کردیئے جاتے ہیں ۔
خواتین گیس کے متعلقہ حکام کے خلاف قومی شاہراہ بند کرنے کا ایلٹی میٹم دے دیا متبادل ذرائع نہ ہونے سے گھریلو صارفین امور خانہ داری سے قاصر کوئی پرسان حال نہیں گیس کی بلز ماہانہ 30 ہزار سے لیکر 40 ہزار تک صارفین کو تھما رہے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق مغربی ہوائیں چلنے سے موسم کی شدت میں مزید اضافہ میدانی علاقوں میں پانی جمنے لگے جبکہ دوسری جانب گیس مکمل غائب مستونگ شہر سمیت یونین کونسل مستونگ سٹی 1 یونین کونسل سٹی 11 پڑنگ آباد یوسی سورگز مستونگ روڈ تیری کاریزنوتھ و محلقہ علاقوں میں گیس کا شدید بحران صارفین رل گئے جبکہ بعض علاقے ابھی تک اس قدرتی نعمت سے محروم ہے اور ان علاقوں کے عوام پتھروں کے زمانے میں جی رہے ہیں ۔
سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کو بہتر گیس فراہمی میں ناکام موسم سرما سے قبل گیش پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں مستونگ شہر سمیت دیگر گردونواح کے علاقوں میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس پریشر کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری جبکہ قومی شاہراہ سے منسلک علاقوں کلی ٹنڈلان کلی بہرام شہی کلی محمدشہی کلی خواصام کلی اشکنہ کلی شیخان کلی قاضیان و دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں مزید کمی اور لوڈ شیڈنگ میں اضافے نے صارفین کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔
ایندھن کے متبادل ذرائع نہ ہونے سے اس سائنس و ٹیکنالوجی کے دور میں بھی پتھروں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں عوامی حلقوں نے کہا کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا کہ مستونگ شہر ان کے علاقوں میں گیس پریشر کو بہتر کرنے اور رات و صبح کے اوقات میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لیے فوری اقدامات کرے
مستونگ،پریشر میں کمی کے بعد گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع
وقتِ اشاعت : December 5 – 2018