|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2018

تربت: تربت کے کئی علاقوں میں پی ٹی سی ایل کے کنکشن دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رسائی ممکن نہیں ہے۔ دور جدید میں جہاں دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک ہمارے تربت شہر کے کئی علاقوں میں پی ٹی سی ایل اور انٹرنیٹ کے کنکشن دستیاب نہیں ہے۔

کوئٹہ کے بعدتربت بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ہے مگر ٹیکنالوجی کے حساب سے تربت اب بھی بہت پیچھے ہے۔دور جدید کے مطابق انٹرنیٹ روز مرّہ کے کاموں کے لئے ضروری بن گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار بلوچ عوامی محاز (بام) کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن کونسلر ارمان الحق نے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کے اسائنمنٹس و نوٹس، دنیا بھر کی خبروں کا حال،موحولیاتی ،موسمی و قدرتی آفات کی معلومات اور اس کی روک تھام کے لئے انٹرنیٹ بے حد ضروری بن گیا ہے۔

پی ٹی سی ایل احکام کا کہنا ہے کہ ہم کوشقلات، اورسیز کالونی،سیٹلائیٹ ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں نئے کنکشن دینے سے قاصر ہیں کیونکہ ہمارے پاس نئے کنکشن فراہم کرنے کے لئے وصاحل اور ٹرانسمیشن پورٹ دستیاب نہیں ہیں جس کے لیے فنڈ درکار ہے۔

وزیر اطلاعات ظہور احمد بلیدی صاحب سے اس حوالے سے گزارش ہے کہ وہ سنجیدگی سے تربت میں پی ٹی سی ایل اور انٹرنیٹ کے اپگریڈیشن کے بارے میں اپنے خدمات فراہم کرے۔تاکہ دور جدید کی تعلیمی نصاب سے ہمارے نونہالوں کا مستقبل محروم نہ ہو سکیں۔