سبی: چیف آف کلوانی وڈیرہ نبی محمد کلوانی مری کی سربراہی میں وڈیرہ زئی قبائل کا مشترکہ گرینڈ جرگہ،گرینڈ جرگہ میں وڈیرہ زئی قبائل کے عمائدین و معتبرین کی شرکت،بجارانی قبائل کے بااثر افراد کی جانب سے وڈیرہ زئی قبائل کی اراضی پر جانبدارانہ فیصلے کوجرگہ نے یکسر مسترد کردیا۔
سات سوسال سے اراضی پر آباؤاجداد سے کھیتی باڑی کرتے آرہے ہیں ،موروثی اراضی کا کسی کو پتھر بھی نہیں دیں گے،چیف جسٹس آف پاکستان اور اعلیٰ حکام کسی بڑئے کشت وخون سے بچانے کے لیے معاملے کا از خود نوٹس لیں،جرگہ میں عمائدین و معتبرین کا چیف جسٹس سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل۔
تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کٹ منڈائی کے مڑی میں وڈیرہ زئی قبائل کا گرینڈ جرگہ چیف آف کلوانی وڈیرہ نبی محمد کلوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جرگہ میں وڈیرہ بہادر خان مری،وڈیرہ جعفر خان مری،وڈیرہ پیر محمد،وڈیرہ نذر محمد مری،وڈیرہ خیرمحمد مری،گلاب خان مری،محمد رمضان ،ڈاکٹر دادن مری،میاں خان مری،اللہ داد مری،حاجی بکشیہ مری،اعظم خان مری،فیض محمد مری سمیت قبائلی عمائدین و معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
گرینڈ جرگہ میں بجارانی قبائل کی جانب سے یونین کونسل کٹ منڈائی کے علاقہ میں وڈیرہ زئی کی اراضی پر جانبدارانہ فیصلہ اور قبضہ کی دھمکی کو یکسر مستردکرتے ہوئے گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف کلوانی وڈیرہ نبی محمد،وڈیرہ بہادر خان مری،وڈیرہ جعفر خان مری،وڈیرہ نذر محمد مری،وڈیرہ خیرمحمد مری،ڈاکٹر دادن مری اور محمد رمضان مری نے کہا کہ بجارانی قبائل کے چند بااثر افراد کی جانب سے ہماری آباؤاجداد کی اراضی پر قبضہ کرنے کی سازشوں کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔
ہماری آباؤاجداد کی اراضی جہاں پر ہمارئے آباؤاجداد گزشتہ سات سوسالوں سے رہائش پذیر ہیں ہمیں ہماری موروثی اراضی سے بے دخل کرنے کے جانبدارانہ و غیر منصفانہ فیصلہ کرکے ہماری اراضی پر قبضے کی دھمکی دی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج سے سات صدیاں قبل مذکورہ اراضی سردار مصطفی خان باروزئی نے ہمارئے آباؤاجداد کو رکھوالے کے طور پر بطور انعام دی تھی جس پر بجارانی قبیلے کے بااثر افراد ضلعی انتظامیہ سبی کو غلط بیانی کرکے انہیں ہمارئے خلاف اکساکر ہمیں ہماری موروثی اراضی سے بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سبی رکھنی روڈ جوکہ سی پیک کا حصہ ہے اس کی تعمیر میں کلوانی قبیلے نے اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کیا ہے اور اب جب سبی رکھنی روڈ مکمل ہوچکا ہے اور مذکورہ منصوبے کی کامیابی کے بعد چند بااثر افراد جو کہ اپنا سیاسی اثرورسوخ کی بناء ہم غریب اور مفلوک الحال قبائل جوکہ مذکورہ اراضی پر کھیتی باڑی اور گلہ بانی کرکے اپنے خاندان کی کفالت کررہے ہیں ہمیں اپنی ہی اراضی سے محروم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ اراضی پر بجارانی قبائل کا کسی ایک پتھر پر بھی حق نہیں ہے اور ایسے غلط اور جانبدارانہ فیصلہ کرکے بجارانی قبائل کے بااثر افراد بجارانی اور وڈیرہ زئی قبائل میں خونی تصادم چاہتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ہم پہاڑکے علاقہ میں رہنے والے پسماندہ بلوچ ہیں جبکہ ہمارئے علاقے کے پہاڑی علاقے قدرتی وسائل سے بھی مالامال ہیں
وڈیرہ زئی قبائل کی اراضی پر جانبدارانہ فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،نبی محمد کلوانی
وقتِ اشاعت : December 11 – 2018