|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2018

گوادر : جیونی میں مضر صحت او زہر یلا پانی کی فراہمی کے خلاف شہریوں کااحتجاج۔ اہلیان جیونی نے تحصیلدار آفس گوادر کے سامنے دو روزہ احتجاجی کیمپ قائم کر دیا۔ مضر صحت پانی کے استعمال سے جیونی اور گر د نواح کے شہر یوں کو صحت عامہ کے مسائل در پیش ہوگئے ہیں۔ 

دوسال سے زائد عرصہ سے زہر یلا پانی فراہم کیاجارہاہے۔ حکومت جیونی کے شہر یوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائے۔ میرانی ڈیم سے پانی سپلائی شروع کی جائے ۔ مطالبہ منظورنہیں کیا گیاتو احتجاج کے لےئے گوادر کا رخ کر ینگے ۔ 

مقر رین کا احتجاجی کیمپ سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق جیونی اور نواحی علاقوں کو بورنگ کا مضر صحت او ر زہر یلے پانی کی فراہمی کیخلاف اہلیان جیونی کیجانب سے دو روزہ احتجاجی کیمپ قائم کر دیاگیاہے جس کے تحت شہر یوں نے گزشتہ روز اپنا احتجاجی کیمپ تحصیلدار جیونی کے آفس کے سامنے قائم کیا ہے ۔

احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور سول سو سائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریڑی مولانا ہدایت الرحمن او چےئر مین میونسپل کمیٹی جیونی منظور احمد بلوچ شامل تھے ۔

احتجاجی کیمپ سے خطاب کر تے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریڑی مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ جیونی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں مضر صحت اور زہر یلے پانی کی فراہمی تشو یش ناک ہے صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے شہر یوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں جو پانی جیو نی اور گرد نواح میں فراہم کیا جارہا ہے وہ جانوروں کے استعمال کے بھی قابل نہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرے لیکن حکومت اپنی اس ذمہ داری سے غافل ہے جبکہ پی ایچ ای کے افسران کمیشن خوری کی لت میں مبتلا ہوکر منصوبہ بندی کر نے سے عاری ہیں جس کی ہم مزمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے اہلیان جیونی کی طرف سے احتجاجی کیمپ کی مکمل حمایت کر تے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی شہر یوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضامن جماعت ہے اس مسئلہ پر جماعت اسلامی جیونی کے عوام کے شانہ بشانہ ہوگی احتجاجی ہمارا بنیادی حق ہے کسی بھی رکاوٹ کی پروا نہیں کرینگے ۔ 

احتجاجی کیمپ سے اہلیان جیونی کی طرف سے خطاب کر تے ہوئے امام دلوش نے کہا کہ جب سے پانی کا بحران شروع ہوا ہے جیونی کے شہریوں کو بورنگ کے مضر صحت اور زہر یلے پانی کی سپلائی کی جارہی ہے جس سے شہر ی وبائی اور موذی امراض کا شکار ہوسکتے ہیں صاف پانی کی فراہمی کے لےئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے بھی رجو ع کیا گیا لیکن اس سنگین مسئلہ پر سب نے اپنی آنکھیں بند کر لی ہے اور یہ شاید اس وقت جھا گینگے جب انسانی المیہ پیش آئے ۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر مضرصحت اور زہر یلے پانی کی فراہمی کو روک دے گوادر کی طر ح جیونی اور اس کے متاثرہ علاقوں کو میرانی ڈیم سے صاف پانی کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم گوادر پہنچ کر احتجاج کرینگے۔